علیمہ خان کے خلاف تھانہ صادق آباد 26 نومبر احتجاج کا مقدمہ آخری مرحلے داخل

علیمہ خان سمیت تمام ملزمان کے بیانات مکمل، علیمہ خان کی اپنی صفائی کے لیے مزید ایک گواہ پیش کرنے کی درخواست منظور


کورٹ رپورٹر July 03, 2026
فوٹو: فائل

راولپنڈی:

علیمہ خان کے خلاف تھانہ صادق آباد 26 نومبر احتجاج کا مقدمہ آخری مرحلے داخل ہوگیا، علیمہ خان سمیت تمام ملزمان کے صفائی کے بیانات مکمل ہوگئے،علیمہ خان نے اپنی مزید صفائی کے لیے ایک گواہ پیش کرنے کی درخواست کردی جو منظور کرلی گئی اس گواہ کو سات جولائی کو پیش کیا جائے گا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت راولپنڈی میں علیمہ خان کے خلاف 26 نومبر احتجاج کے تھانہ صادق آباد میں درج کیس کا ٹرائل مکمل ہوگیا اور علیمہ خان سمیت تمام 11 ملزمان صفائی بیان مکمل ہوگئے۔

علیمہ خان کو صفائی بیان کے لیے عدالت نے 37 سوالات فراہم کیے تھے جن کے جواب جمع کرا دیئے گئے۔

علیمہ خان کی طرف سے ان کی صفائی کا اہم گواہ سات جولائی کو بیان ریکارڈ کرائے گا، جس پر سرکاری پراسیکیوٹر جرح کریں گے، حتمی دلائل ساتھ مقدمہ کی سماعت مکمل ہوجائے گی۔

علیمہ خان نے اپنے صفائی بیان میں پولیس الزامات مسترد کر دیئے مقدمہ کو سیاسی انتقامی کارروائی قرار دیا، عدالت نے آئندہ تاریخ پر علیمہ خان سمیت تمام ملزمان کو طلب کرلیا ہے۔