وینزویلا؛ زلزلے میں ریاست لاگوئیرا کے تمام سرکاری ملازمین ہلاک ہوگئے

وینزویلا میں آنے والے زلزلوں کے جھٹکوں میں ہلاکتوں کی تعداد ڈھائی ہزار سے زائد ہوگئی


ویب ڈیسک July 04, 2026
وینزویلا زلزلے میں ایک ریاست کے تمام سرکاری اہلکار مارے گئے

وینزویلا میں یکے بعد دیگرے آنے والے زلزلے کے جھٹکوں میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 2 ہزار 600 ہوگئی جب کہ سب سے زیادہ متاثر ہونے والی ریاست کے تمام سرکاری اہلکار مارے گئے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق وینزویلا کی عبوری صدر روڈریگز نے زلزلے کے نقصانات سے متعلق میڈیا کو تازہ صورتحال سے آگاہ کیا۔

انھوں نے بتایا کہ کرتے ہوئے بتایا کہ زلزلے سے سب سے زیادہ متاثر ریاست لاگوئیرا ہوئی جہاں تقریباً تمام سرکاری اہلکار جان کی بازی ہار گئے۔

ان کے بقول اس ریاست میں 189 عمارتیں مکمل طور پر زمین بوس ہوچکی ہیں جبکہ متعدد علاقوں میں بنیادی ڈھانچے کو شدید نقصان پہنچا ہے۔

عبوری صدر نے مزید بتایا کہ متاثرہ علاقوں میں سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن تاحال جاری ہے اور ملبے تلے دبے افراد کو تلاش کرنے کے لیے امدادی ٹیمیں دن رات کام کر رہی ہیں۔

وینزویلا کی عبوری صدر نے بتایا کہ آئی ایم ایف بین کے تعاون سے 20 کروڑ ڈالر کا خصوصی تعمیرِ نو فنڈ قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

انھوں نے بتایا کہ اس فنڈز سے زلزلہ متاثرین کے مکانات کی دوبارہ تعمیر اور بنیادی سہولیات کی بحالی پر اخراجات کیے جائیں گے۔

وینزویلا کی عبوری صدر روڈریگز نے مزید بتایا کہ آئی ایم ایف کے علاوہ عالمی بینک نے بھی مالی امداد اور رعایتی قرضوں کی پیشکش کی ہے۔