فیفا فٹبال ورلڈ کپ 2026 کے راؤنڈ آف 32 میں مصر نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد آسٹریلیا کو پنالٹی شوٹ آؤٹ میں شکست دے کر تاریخ رقم کر دی اور پہلی مرتبہ پری کوارٹر فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا۔
دونوں ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا میچ مقررہ اور اضافی وقت میں ایک، ایک گول سے برابر رہا جس کے بعد فاتح کا فیصلہ پنالٹی شوٹ آؤٹ پر ہوا۔
پنالٹی شوٹ آؤٹ میں مصر نے 4 جبکہ آسٹریلیا نے 2 گول کیے، یوں مصری ٹیم نے کامیابی اپنے نام کر لی۔
اس تاریخی فتح کے بعد مصر پری کوارٹر فائنل میں ارجنٹینا یا کیپ ورڈی میں سے کسی ایک ٹیم کا سامنا کرے گا۔
فتح کے بعد مصر کے اسٹار فٹبالر محمد صلاح خوشی سے آبدیدہ ہوگئے جبکہ شکست کے بعد آسٹریلوی کھلاڑی مایوس اور افسردہ دکھائی دیے۔