ون ڈے رینکنگ تنزلی نے مصباح کو نویں نمبر پر دھکیل دیا
آملا نے ڈی ویلیئرز سے پہلی پوزیشن چھین لی، بولنگ میں سعید اجمل سب سے آگے
آئی سی سی کی نئی ون ڈے رینکنگ میں تنزلی نے پاکستانی قائد مصباح الحق کو نویں نمبر پر دھکیل دیا، ہاشم آملا نے ابراہم ڈی ویلیئرز سے پہلی پوزیشن چھین لی۔
بولنگ میں حفیظ بھی ایک قدم پیچھے ہٹنے پر مجبور ہوگئے، سعید اجمل نے ٹاپ پوزیشن پر قدم جما رکھے ہیں،پاکستان سے ہفتے کو شروع ہونے والی ون ڈے سیریز میں ناکامی پر سری لنکا کیلیے چوتھی پوزیشن بچانا مشکل ہوگا۔تفصیلات کے مطابق نئی بیٹنگ رینکنگ میں ہاشم آملا نے اپنے ون ڈے قائد ابراہم ڈی ویلیئرز سے پہلی پوزیشن چھین لی، ویرات کوہلی بھی ایک درجے تنزلی کے بعد تیسرے نمبر پر چلے گئے، جنوبی افریقی کوئنٹن ڈی کاک نے 3 درجے بہتری ملنے پر 8 ویں پوزیشن پالی، پاکستانی قائد مصباح الحق ایک درجے تنزلی پر 9 ویں پوزیشن پر چلے گئے، روز ٹیلر بھی ایک قدم پیچھے ہٹنے کے بعد دسویں نمبر پر ہیں۔
حفیظ اور احمد شہزاد مشترکہ طور پر 15 جبکہ عمر اکمل 17 ویں پوزیشن پر فائز ہیں، بولنگ میں سعید اجمل نے ٹاپ پوزیشن پر قدم مضبوط رکھے ہوئے ہیں، سنیل نارائن دوسرے، جیمز اینڈرسن تیسرے ، ڈیل اسٹین چوتھے اور کلنٹ میک کے دنیا کے پانچویں بہترین بولر ہیں، جنوبی افریقی پیسر ریان میکلرین 3 درجے ترقی ملنے پر 7ویں پوزیشن پر آگئے، محمد حفیظ ایک درجے تنزلی کے بعد 11ویں پوزیشن پر چلے گئے۔
تاہم آل راؤنڈرز کی فہرست میں انھوں نے اپنی پہلی پوزیشن برقرار رکھی، جس میں دوسرے نمبر پر شکیب الحسن، تیسرے پر انجیلو میتھیوز، چوتھے پر رویندرا جڈیجا اور پانچویں پر شین واٹسن براجمان ہیں، ادھرون ڈے رینکنگ میں پاکستانی ٹیم چھٹے نمبر پر ہے، سیریزکے نتائج اس کی پوزیشن پر اثر انداز نہیں ہوں گے البتہ ناکامی پرسری لنکا کے لیے اپنی چوتھی پوزیشن کو بچائے رکھنا مشکل ہوگا جو جنوبی افریقہ کی طرح 111 یکساں پوائنٹس رکھتی ہے، پروٹیز تیسرے، بھارت دوسرے اور آسٹریلیا نمبرون پوزیشن پر ہے۔