نومولود بچے کو دفنانے کی کوشش ناکام، ملزمان گرفتار، مبینہ اسقاط حمل سے متعلق انکشافات

نواب ٹاؤن پولیس نے 15 کال پر پائن ایونیو روڈ کے قریب سے 3 ملزمان رنگے ہاتھوں گرفتار کیا


ویب ڈیسک July 04, 2026

نومولود بچے کو دفنانے کی کوشش ناکام بنا کر ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔

نواب ٹاؤن پولیس نے 15 کال پر پائن ایونیو روڈ کے قریب سے 3 ملزمان رنگے ہاتھوں گرفتار کیا۔

ترجمان ڈی آئی جی آپریشنز  نے کہا کہ ملزمان زمیں میں گڑھا کھود کر نومولود بچے کو دفنا رہے تھے، گرفتار ملزمان میں ایک مرد،  2 خواتین شامل  ہیں۔

ترجمان ڈی آئی جی آپریشنز  نے کہا کہ ابتدائی تفتیش میں ملزمان نے مبینہ اسقاط حمل سے متعلق انکشافات کیے، ملزمان نے مبینہ طور پر جرم چھپانے کی غرض سے نومولود کو دفنانے کی کوشش کی۔

انہوں نے کہا کہ واقعہ پر متعلقہ دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا، تفتیش انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کر دی گئی،تمام پہلوؤں پر شفاف اور میرٹ پر تفتیش جاری ہے۔