یو ایس اوپن میں جوکووک اور مرے کا کوارٹر فائنل میں ٹکراؤ متوقع
18ویں گرینڈ سلم ٹرافی کے منتظر فیڈرر سفر کا آغاز میٹسووک کیخلاف میچ سے کریں گے، سرینا کا راؤنڈ 16 میں سمانتھا سے۔۔۔
یوایس اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں جیت کی روش قائم رکھنے پر عالمی نمبرون نووک جوکووک اور برطانوی اسٹار اینڈی مرے کاکوارٹر فائنل میں ٹکراؤ متوقع ہوگا، ڈراز کے مطابق کیریئر کے 18ویں گرینڈ سلم ٹرافی کے منتظر راجرفیڈرر اپنے سفر کا آغاز آسٹریلین حریف مارینکو میٹسووک کیخلاف میچ سے کریں گے۔
راؤنڈ 8 میں ان کے ممکنہ حریف گریگور دیمیتروف ہوسکتے ہیں، ویمنز سنگلز میں 2 مرتبہ کی دفاعی چیمپئن سرینا ولیمز راؤنڈ 16 میں سمانتھا اسٹوسر اور کوارٹر فائنل میں اینا ایوانووک کے مقابل پہنچ سکتی ہیں، روسی ساحرہ ماریا شراپووا کو ابتدائی چیلنج میں ہموطن ماریا کریلنکوکا چیلنج درپیش ہوگا۔
تفصیلات کے مطابق سیزن کا چوتھا اورآخری گرینڈ سلم یو ایس اوپن پیر سے نیویارک کے فلیشنگ میڈوز میں شروع ہوگا، ڈراز کے مطابق عالمی نمبرون نووک جوکووک اور برطانوی اسٹار اینڈی مرے جیت کی روش قائم رکھنے پرکوارٹر فائنل میں آمنے سامنے آسکتے ہیں، ٹاپ سیڈ اور ورلڈ نمبرون نووک جوکووک لگاتار پانچویں برس فائنل میں پہنچنے کی کوشش کریں گے، وہ 2011 میں چیمپئن بھی بن چکے ہیں،2013کے فیصلہ کن معرکے میں جوکووک کو رافیل نڈال کے ہاتھوں شکست کاصدمہ برداشت کرنا پڑا تھا، اسپینش اسٹار نڈال اس مرتبہ کلائی کی انجری کے سبب اعزاز کا دفاع نہیں کر سکیں گے۔
جوکووک کا پہلا مقابلہ ارجنٹائن کے ڈیاگو شوارزٹزمین سے طے ہے، چوتھے راؤنڈ میں ان کا ٹاکرا جون اسنر سے متوقع ہوگا، 8 سیڈ اینڈی مرے پہلا میچ ڈچ پلیئر روبن ہیس کیخلاف کھیلیں گے، چوتھے راؤنڈ میں فرنچ پلیئر جوئے ولفریڈ سونگا بھی ان کی راہ میں آسکتے ہیں، کیریئر کے18ویں گرینڈ سلم ٹرافی کے منتظر راجرفیڈرر اپنے سفر کا آغاز آسٹریلوی حریف مارینکو میٹسووک کیخلاف میچ سے کریں گے۔
راؤنڈ 8 میں ان کے ممکنہ حریف گریگور دیمیتروف ہوسکتے ہیں،فیڈرر کو گذشتہ برس چوتھے راؤنڈ میں ٹومی روبریڈو کے ہاتھوں شکست کا صدمہ برداشت کرنا پڑا تھا، تھرڈ سیڈ اور آسٹریلین اوپن چیمپئن اسٹینسلس واورنیکا کا پہلا مقابلہ جمہوریہ چیک کے جیری ویسلے سے ہوگا، کوارٹر فائنل میں ان کے مقابل میلوس راؤنک آسکتے ہیں، ان کا پہلا مقابلہ کوالیفائر کھلاڑی سے ہوگا، ٹوماس بریڈیچ اور ڈیوڈ فیرر بھی ابتدائی مراحل جیتنے پر کوارٹر فائنل میں صف آرا ہوسکتے ہیں۔ویمنز سنگلز کے ڈراز میں 2 مرتبہ کی دفاعی چیمپئن سرینا ولیمز کو ٹائٹل فتوحات کی ہیٹ ٹرک کے سفر میں پرانے حریفوں کا ہی سامنا رہے گا۔
کوارٹر فائنل میںممکنہ طور پر سربیا کی اینا ایوانووک ان کیلیے چیلنج بن سکتی ہیں، اگرچہ کیریئر کے باہمی مقابلوں میں حریف پر سرینا کو 7-1 کی واضح سبقت حاصل ہے، تاہم اینا نے رواں برس جنوری میں منعقدہ آسٹریلین اوپن کے چوتھے راؤنڈ میں امریکی سپراسٹار کیخلاف کیریئر کی اولین کامیابی حاصل کی تھی، راؤنڈ 16 میں سرینا کا سامنا آسٹریلیا کی سمانتھا اسٹوسر سے بھی ہوسکتا ہے، انھوں نے 2011 کے یوایس اوپن فائنل میں سرینا کو اپ سیٹ شکست دی تھی، سیمی فائنل میں ممکنہ طور پر سرینا کے سامنے پیٹرا کیوٹوا یا ایوگینی بوچارڈ میں سے کوئی ایک آئیں گی، سرینا فرسٹ راؤنڈ میں ٹیلر ٹاؤن سینڈ سے ٹکرائیں گی۔
سیکنڈ سیڈ رومانیہ کی سیمونا ہالیپ کا پہلا مقابلہ امریکاکی ڈینیلی روزکولنزسے ہوگا،5 سیڈ ماریا شراپووا ہموطن روسی حریف ماریاکریلنکوکومات دینے پر دوسرے راؤنڈ میں پہنچ پائیں گی، وینس ولیمز کا سفر 43 سالہ جاپانی پلیئر کیمیکو ڈیٹ کروم کیخلاف شروع ہوگا، فورتھ سیڈ اگنیسکا ریڈوانسکا کا ابتدائی میچ کینیڈا کی شیرون فنچمین سے شیڈول ہے، 9 سیڈ سربیا کی جیلینا جینکووچ کو ابتدائی آزمائش میں ہموطن بوجانا جووانوسکی کا چیلنج درپیش ہوگا، 10 سیڈکیرولین ووزینسکی کوسلواکین حریف میگڈیلینا ریبریکووا کیخلاف فتح دوسرے راؤنڈ میں پہنچا پائے گی۔