مودی حکومت نے کروڑوں بھارتی شہریوں کا آئینی حق چھین کر اپنی جھوٹی جمہوریت کا پول کھول دیا۔
مودی نے بھارتی عوام کا سامنا کرنے کے بجائے اپنے خلاف اٹھنے والی آوازوں کا سیاسی وجود ہی مٹا دیا۔ معروف بین الاقوامی جریدہ دی جاپان ٹائمز کے مطابقاقتدار میں رہنے کیلئے مودی بھارتی عوام کے بجائے اپنی مرضی کے ووٹرز تیار کر رہا ہے۔
https://img.express.pk/media/videos/157.mp4
سیاسی تجزیہ کار یوگیندر یادو کا کہنا ہے کہ مودی نے ریاستی قوانین اور اداروں کا غلط استعمال کر کے ووٹروں کو ہی تبدیل کرنے کا کھیل شروع کر دیا ہے۔ مودی نواز الیکشن کمیشن نے اسپیشل انٹینسو ریویژن جیسی متنازع مہم کی آڑ میں انتخابی فہرستوں میں بڑی تبدیلی کی۔
فرانسیسی سیاسی ماہر جائلز ورنیئر کے مطابق مودی حکومت کی جانب سے ووٹر لسٹوں میں اچانک تبدیلی بھارتی تاریخ کی سب سے بڑی انتخابی دھاندلی ہے۔ مودی حکومت اب تک 9 صوبوں میں ساڑھے 6 کروڑ ووٹرز خارج کر چکی ہے جن کی تعداد 10 کروڑ تک پہنچنے کی توقع ہے۔
مودی کی انتخابی پالیسیوں کے تحت مغربی بنگال میں ووٹ کا حق کھونے والے لوگ کسی بھی قسم کی سرکاری سہولت کے اہل نہیں رہے۔ کانگریس کے سابق ترجمان سنجے جھا کے مطابقمودی کے زیر اقتدار بھارت میں الیکشن کمیشن، بیوروکریسی سمیت دیگر ریاستی ادارے سیاست کا رنگ اختیار کر چکے ہیں۔