سعودی عرب سے تعلقات بہتر بنانا چاہتے ہیں ایران

خطے کے کئی تنازعات دونوں ملکوں کے ساتھ جڑے ہوئے ہیں، ترجمان ایرانی محکمہ خارجہ


Online August 23, 2014
خطے کے کئی تنازعات دونوں ملکوں کے ساتھ جڑے ہوئے ہیں، ترجمان ایرانی محکمہ خارجہ

ایرانی محکمہ خارجہ نے ایک مرتبہ پھر سعودی عرب سے تعلقات بہتر بنانے کا عندیہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ تہران ریاض کے ساتھ ہر ممکن تعاون کے لیے تیار ہے۔

عرب ٹی وی کے مطابق ایرانی وزارت خارجہ کی خاتون ترجمان مرضیہ افحم نے ہفتہ وار میڈیا بریفنگ میں بتایا کہ ایران نے پہلے بھی سعودی عرب سے تعلقات کی بہتری کا اعلان کیا تھا ہم دوبارہ وہی بات کرتے ہیں تعلقات کی بہتری کیلیے وزیر خارجہ جواد ظریف کے دورہ ریاض کا بھی پروگرام ترتیب دیا گیا تھا تاہم مصروفیات کے باعث وہ ریاض نہیں جاسکے، جب بھی موقع ملا وہ سعودی عرب کے دورے پر ضرور جائیں گے۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ سعودی عرب اور ایران کے درمیان روایتی اور فطری دوستانہ تعلقات ہیں، ہم ان تعلقات کو سفارتی میدان میں بھی مستحکم دیکھنا چاہتے ہیں، ہمیں توقع ہے کہ دونوں ملکوں کے سفیر دو طرفہ تعلقات کو بہتر بنانے کے لیے موثر کوششیں کریں گے۔ مرضیہ افحم کا کہنا تھا کہ سعودی عرب اور ایران خطے کے 2 اہم ترین ملک ہیں اور خطے کے کئی تنازعات ان دونوں ملکوں کے ساتھ جڑے ہوئے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں