شاہد آفریدی سب سے زیادہ ون ڈے کھیلنے والے پاکستانی کرکٹر بن گئے

شاہد آفریدی 379 ایک روزہ میچوں میں پاکستان کی نمائندگی کر چکے ہیں۔


ویب ڈیسک August 23, 2014
شاہد آفریدی سے قبل سب سے زیادہ ایک روزہ میچ کھیلنے کا اعزاز سابق کپتان انضمام الحق کو حاصل تھا۔ فوٹو؛ فائل

قومی ٹیم کے مایہ ناز آل راؤنڈر شاہد خان آفریدی کو سری لنکا کے خلاف پہلے ایک روزہ میچ میں پاکستان کی جانب سے سب سے زیادہ ایک روزہ میچ کھیلنے کا اعزاز حاصل ہو گیا ہے۔

اکتوبر 1996 میں کینیا کے خلاف ون ڈے ڈیبیو کرنے والے شاہد آفریدی پاکستان کی جانب سے سب سے زیادہ ایک روزہ میچ کھیلنے والے کھلاڑی بن گئے ہیں، بوم بوم کے نام سے جانے والے جارح مزاج آل راؤنڈر نے یہ اعزاز سری لنکا کے خلاف جاری سیریز کے پہلے میچ میں حاصل کیا، شاہد آفریدی اب تک 379 ایک روزہ میچوں میں پاکستان کی نمائندگی کر چکے ہیں۔ شاہد آفریدی نے ایک روزہ کرکٹ میں 7619رنز بنارکھے ہیں جب کہ اس فارمیٹ میں ان کی وکٹوں کی تعداد 378وکٹیں ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل پاکستان کی جانب سے سب سے زیادہ ون ڈے کھیلنے کا اعزاز سابق کپتان انضمام الحق کو حاصل تھا جن کے میچز کی تعداد 378 ہے۔ شاہد آفریدی اور انضمام الحق کے بعد تیسرا نمبر سلیم ملک کا ہے جن کے میچز کی تعداد 283 ہے جب کہ موجودہ ٹیم میں یونس خان 254 ایک روزہ میچوں میں پاکستان کی نمائندگی کر چکے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں