انجن مدت پوری کرچکےبھروسہ نہیں کیاجاسکتا چیئرمین ریلوے

حکومت مالی مسائل حل کرے،عارف عظیم، مسافروں کو مزیدسہولتیںدیں،قائمہ کمیٹی۔


Numainda Express September 25, 2012
محکمہ ریلویزکے پاس موجودتمام انجن اپنی مدت پوری کرچکے ہیں۔ فوٹو: فائل

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے ریلویزکوبتایا گیا ہے کہ محکمہ ریلویزکے پاس موجودتمام انجن اپنی مدت پوری کرچکے ہیں۔

ان پراب بھروسہ کرناغیریقینی ہے اس لیے محکمہ ریلویزکے مالی مسائل کوحل کرنے کی اشد ضرورت ہے۔

قائمہ کمیٹی ریلویزکااجلاس چیئرمین کمیٹی سینیٹر عبدالغفورحیدری کی صدارت میں ہوا۔ اجلاس میںسینیٹراحمد حسن،مختاراحمد دھمرا،ملک نجم الحسن،ظفراللہ خان کے علاوہ چیئرمین ریلویزعارف عظیم اوروزارت ریلویزکے دیگراعلیٰ حکام نے شرکت کی۔

کمیٹی نے وزارت ریلویزکوہدایت کی وہ ایسی پالیسیاںمرتب کرے جن کی بدولت ریلوے کوایک منافع بخش ادارہ بنایاجاسکے اورمسافروں کومزیدسہولیات دی جاسکیں۔چیئرمین ریلویز نے بتایاکہ 1970میںمحکمہ ریلویزکے پاس ایک ہزارانجن تھے اوراب494رہ گئے اوران میں126ٹریک پرہیں۔

ریلوے کومالی مسائل سے نکالنے کیلئے وفاقی حکومت مدد کرے۔ چیئرمین قائمہ کمیٹی نے کہاکہ وزارت ریلوے کے پاس ایک لاکھ67ہزار 690ایکڑزمین ہے۔

انھوں نے کہا کہ 6562ایکڑرقبہ لینڈ مافیاسے واگزارکرادیاہے۔ محکمہ ریلویز نے150 انجن خریدنے کا فیصلہ کیاہے جواس وقت 52بلین کا مقروض ہے۔ کمیٹی ممبران نے تجاوزات کے حوالے سے وزارت ریلوے کوہدایا ت دیںکہ ادارے کوفوری اقدامات کرناچاہیے ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں