لکی مروت اور لنڈی کوتل میں فائرنگ، خاتون سمیت 7 افراد جاں بحق، 9 زخمی

ریسکیو 1122 کی میڈیکل ٹیمیں موقع پر پہنچ کر تمام جاں بحق افراد کی نعشیں سٹی ہسپتال لکی سٹی منتقل کردی ہیں


ویب ڈیسک July 11, 2026

لکی مروت اور لنڈی کوتل میں فائرنگ کے نتیجے میں 7 افراد جاں بحق ہوگئے۔

ریسکیو 1122 کے مطابق لکی مروت میں وانڈہ حاجی گل کے قریب سابقہ  دشمنی کی بنا پر  طورتلہ منجیوالہ میں فائرنگ کی، فائرنگ کے نتیجے میں خاتون سمیت 5 افراد جاں بحق ہو گئے.

ریسکیو 1122 کی میڈیکل ٹیمیں موقع پر پہنچ کر تمام جاں بحق افراد کی نعشیں سٹی ہسپتال لکی سٹی منتقل کردی ہیں۔

دوسری جانب خیبر کے تھانہ لنڈیکوتل علاقہ نیکی خیل میں زمین کے تنازعہ پر 2 فریقین میں فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔

پولیس نے کہا کہ فائرنگ کے تبادلہ میں 2 افراد ہلاک،  9 زخمی ہوگئے، ایک فریق سے 2 ہلاک اور 3 زخمی ہوئے جب کہ دوسرے فریق کے 6 افراد زخمی ہوچکے ہیں۔

پولیس  نے کہا کہ زخمیوں کو طبی امداد کے لئے لنڈی کوتل ہسپتال منتقل کیا، پولیس ضروری کارروائی کے لئے جائے وقوعہ پہنچ گئی۔