رائیونڈ میں آصف علی زرداری کی وزیراعظم نوازشریف سے ملاقات
آئین اور پارلیمنٹ کی بالادستی سب سے زیادہ مقدم ہے ملک کو کسی صورت عدم استحکام کا شکار نہیں ہونے دیں گے، وزیر اعظم
وزیراعظم نواز شریف اور سابق صدر آصف علی زرداری کے درمیان ملاقات ہوئی ہے جس میں دونوں سیاسی رہنماؤں نے موجودہ ملکی صورت حال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف زرداری، قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ، سینیٹ میں قائد حزب اختلاف اعتزاز احسن، سابق وزیر داخلہ رحمان ملک اور سینیٹر رضا ربانی کے ہمراہ خصوصی طیارے کے ذریعے کراچی سے لاہور پہنچنے کے بعد وہ بذریعہ ہیلی کاپٹر رائے ونڈ میں جاتی عمرہ پہنچے، جہاں ان کا استقبال وزیراعظم نوازشریف نے خود کیا۔ اس موقع پر وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف، حمزہ شہباز، اسحاق ڈار، خواجہ سعد رفیق، خواجہ آصف، عبدالقادر بلوچ اور وزیر اطلاعات پرویز رشید بھی موجود تھے۔
سابق صدر آصف علی زرداری اور وزیر اعظم نواز شریف کے درمیان ون آن ون ملاقات ہوئی جس میں ملک کی مجموعی صورت حال اور اسلام آباد میں دھرنوں کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ ون آن ون ملاقات کے بعد سابق صدر نے وزیر اعظم کی جانب سے دیئے گئے ظہرانے میں شرکت کی جس کے بعد دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات کا دوسرا دور شروع ہوا ہے، ملاقات کے دوسرے دور میں پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) کے دیگر رہنما بھی شریک ہیں۔
ملاقات کے دوران وزیراعطم نواز شریف کا کہنا تھا کہ آئین اور پارلیمنٹ کی بالادستی سب سے زیادہ مقدم ہے، مسلم لیگ (ن) جمہوری اداروں کا استحکام چاہتی ہے۔ ہم نے دیگر سیاسی جماعتوں کے مینڈیٹ کو تسلیم کیا تو پھر ہمارا مینڈیٹ بھی تسلیم کیا جائے۔ ملک کو کسی صورت عدم استحکام کا شکار نہیں ہونے دیں گے، وہ جو بھی فیصلہ کریں گے ملک اور خطے کے مفاد کو مدنظر رکھ کر کریں گے۔
وزیر اعظم نواز شریف سے گفتگو کے دوران آصف زرداری نے کہا کہ عوام اور سیاسی جماعتوں نے جمہوریت کے لئے بہت قربانیاں دی ہیں، پیپلز پارٹی جمہوری اداروں کے استحکام پر یقین رکھتی ہے ، اسلام آباد میں دھرنا دینے والوں کےآئینی مطالبات پرضرور بات ہونی چاہئیے۔