پشاور: خیبرپختونخوا بیوروکریسی کے سنیئر افسر کی خود کشی 

سرکاری آفیسر کے رشتہ داروں کیساتھ جائیداد تنازعات چل رہے تھے


ویب ڈیسک July 12, 2026

پشاور میں خیبرپختونخوا بیوروکریسی کے سنیئر افسر نے خود کشی کرلی۔ 

گریڈ 18 کے آفیسر جاوید صنم نے گھر میں خود کو گولی مار دی، سرکاری آفیسر کے رشتہ داروں کیساتھ جائیداد تنازعات چل رہے تھے۔

ایس پی کینٹ  محمد  جنید کھرل نے کہا کہ واقعہ خودکشی ہے تحقیقات کر رہے ہیں، خودکشی والے کمرے سے شواہد ملے،  پوسٹ مارٹم رپورٹ کے بعد مکمل حقائق سامنے آئیں گے۔