شاہ رخ اور عامر خان کے درمیان ایک بار پھر سرد جنگ شروع
فلم ’’پی کے‘‘ میں برہنہ پوسٹر کو کسی بھی طریقے سے ٹیلنٹ نہیں کہا جا سکتا، شاہ رخ خان
لاہور:
بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکٹ عامر خان کی نئی آنے والی فلم ''پی کے'' کے پوسٹر نے بھارتی فلم نگری میں تو بھونچال برپا کر رکھا تھا لیکن شاہ رخ خان کی جانب سے بیان نے ایک بار پھر دونوں سپر اسٹارز کے درمیان سرد جنگ کو ہوا دے دی۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق مسٹرپرفیکٹ کی نئی آنے والی فلم ''پی کے'' کے برہنہ پوسٹر کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کنگ خان کا کہنا تھا کہ عامر خان نے اس طرح سے پوز بنوا کر کوئی تخلیقی کام نہیں کیا اور نہ ہی اسے کسی بھی طریقے سے ٹیلنٹ نہیں کہا جا سکتا۔ عامر خان سے جب اس حوالے سے پوچھا گیا تو پہلے تو ان کا کہنا تھا کہ اس حوالے سے میرا خاموش رہنا ہی بہتر ہے لیکن جب رہا نہ گیا تو پھر بولے کہ جو لوگ دوسروں کے لئے گڑھا کھودتے ہیں وہ خود اس میں گرتے ہیں۔
واضح رہے کہ اس سے قبل بھی عامر خان او ر شاہ رخ خان کے درمیان کئی بار لفظی جنگ ہو چکی ہے اور دونوں جانب سے ایک دوسرے کو مختلف القابات سے بھی نوازا جاتا رہا ہے۔