ڈیجیٹل اصلاحات اور جدید ٹیکنالوجی کے فروغ سے پاکستان کی کیپٹل مارکیٹ کومؤثر اور سرمایہ کار دوست بنایا جا رہا ہے۔
مالی سال 2025-26 میں پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں 48 فیصد ریکارڈ اضافہ ہوا، 1 لاکھ 90 ہزار 277 نئے سرمایہ کار شامل ہوئے، ایس ای سی پی اور پاکستان اسٹاک ایکسچینج نے اکاؤنٹ کھلوانے کا عمل آسان بنانے کے لیے متعدد اصلاحات متعارف کرائیں۔
سرمایہ کاروں کی سہولت کیلئے سیکیورٹیزایکسچینج کمیشن آف پاکستان نے بینک اکاؤنٹ کے ذریعے ڈیجیٹل تصدیق کا نظام متعارف کرایا، نئے نظام سے اکاؤنٹ کھلوانے کا عمل تیز، کاغذی کارروائی میں کمی اور ایز آف ڈوئنگ بزنس کو مزید فروغ ملا۔
18 سال سے کم عمر بچوں کو والدین کے ذریعے سرمایہ کاری کی سہولت دینے کیلئے مائنر ٹریڈنگ اکاؤنٹس متعارف کرائے گئے، سرمایہ کاری کے عمل کو آسان، تیز اور ہر ایک کی رسائی میں لانے کے لیے ڈیجیٹل آن بورڈنگ موبائل ایپ لانچ کی جا رہی ہے۔
ایس ای سی پی کی ڈیجیٹل اصلاحات سرمایہ کاری کو آسان اور پاکستان کی کیپٹل مارکیٹ کو مزید مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کریں گی۔