کراچی:
دنیا کے سب سے بڑے کنٹینر جہازوں میں شمار ہونے والا میگا کنٹینر جہاز MSC ERICA گزشتہ روز کراچی پورٹ پرپہنچ گیا۔
ترجمان کراچی پورٹ ٹرسٹ (کے پی ٹی) کے مطابق جہاز کی آمد نے ایک بار پھر ثابت کیا ہے کہ کراچی پورٹ انتہائی بڑے کنٹینر جہازوں کو محفوظ اور مؤثر انداز میں سنبھالنے کی مکمل صلاحیت رکھتی ہے۔
ترجمان کے مطابق MSC ERICA کی لمبائی 398.5 میٹر اور چوڑائی 59 میٹر ہے، جبکہ اس کی گنجائش 20 ہزار ٹی ای یوز (TEUs) ہے۔ جہاز کا گراس ٹنیج (GT) 194,308 میٹرک ٹن اور ڈرافٹ 12.0 میٹر ہے، جس کے باعث اسے دنیا کے بڑے کنٹینر جہازوں میں شمار کیا جاتا ہے۔
کے پی ٹی
میگا کنٹینر جہاز کی کراچی آمد
کراچی پورٹ ٹرسٹ کی بہترین صلاحیتوں کی وجہ سے بڑی کامیابی
دنیا کا بڑا کنٹینر جہاز MSC ERICA کراچی پورٹ پہنچ گیا۔ کے پی ٹی کے مطابق یہ آمد بندرگاہ کی محفوظ اور مؤثر ہینڈلنگ کی بہترین صلاحیت کی عکاس ہے۔
🚢
MSC ERICA
میگا کنٹینر جہاز کی آمد
📏
398.5 میٹر
بحری جہاز کی کل لمبائی
↔️
59 میٹر
جہاز کی مجموعی چوڑائی
📦
20 ہزار TEUs
کارگو اٹھانے کی کل گنجائش
⚖️
194,308 ٹن
جہاز کا کل گراس ٹنیج
🏗️
3,000 کنٹینرز
متوقع کارگو ہینڈلنگ آپریشنز
🌏
دالیان، چین
جہاز کی اگلی منزل مقصود
🌟
اعلیٰ مہارت
جہاز کے ماسٹر کی تعریف
express.pk
ایکسپریس نیوز انٹرایکٹو انفارمیشن سسٹم
کراچی پورٹ پر کارگو آپریشنز کے دوران MSC ERICA سے 3 ہزار سے زائد کنٹینرز کی ہینڈلنگ متوقع ہے۔ آپریشنز کی تکمیل کے بعد یہ جہاز اپنی اگلی منزل دالیان، چین کے لیے روانہ ہوگا۔
ترجمان کے پی ٹی کے مطابق MSC ERICA کے ماسٹر نے کراچی پورٹ کے پائلٹس کی اعلیٰ پیشہ ورانہ مہارت، جہاز کی محفوظ رہنمائی اور پرتپاک مہمان نوازی کو سراہا۔
انہوں نے کراچی پورٹ کو خطے کی بہترین بندرگاہوں میں سے ایک قرار دیتے ہوئے بڑے بحری جہازوں کی محفوظ اور مؤثر ہینڈلنگ کی صلاحیت کی بھی تعریف کی۔