وزیراعظم کے استعفیٰ سے آئینی بحران پیدا ہوسکتا ہے قمر زمان کائرہ

عمران خان استعفی کا مطالبہ واپس لیں اور ڈیڈ لاک کی طرف مت جائیں، رہنما پیپلز پارٹی

معاملے کو حل کرنے میں حکومت نے بھی لچک نہیں دکھائی اور تحریک انصاف بھی اپنے مطالبے پر ڈٹی ہوئی ہے، قمر زمان کائرہ۔ فوٹو: فائل

پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ وزیراعظم نواز شریف کا استعفیٰ قبل از وقت ہے اور تحریک انصاف کے اس مطالبے سے آئینی بحران پیدا ہو سکتا ہے۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق قمر زمان کائرہ کا کہنا تھا کہ معاملے کا آئین کے دائرے میں حل نکالنے کی ضرورت ہے جب کہ عمران خان وزیراعظم کے استعفی کا مطالبہ واپس لیں اور ڈیڈ لاک کی طرف مت جائیں۔ ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کے استعفیٰ کے مطالبے سے آئینی بحران پیدا ہو سکتا ہے اور استعفیٰ کا مطالبہ بھی قبل ازوقت ہےتاہم ووٹوں کا آڈٹ ہونا ضروری ہے ۔

قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ معاملے کو حل کرنے میں نہ حکومت نے لچک نہیں دکھائی اور تحریک انصاف بھی اپنے مطالبے پر ڈٹی ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کو حد درجہ لچک کا مظاہرہ کرنا چاہئے اورفریقین کے درمیان مذاکرات میڈیا کے ذریعے نہیں بلکہ کمیٹیوں کے ذریعے ہونا چاہئے۔
Load Next Story