ٹیلر سوئفٹ اور ٹریوس کیلسی کی فیملی میں نئے مہمان کی آمد؟ مداح خوشی سے نہال

اس حوالے سے ٹیلر سوئفٹ یا ٹریوس کیلسی کی جانب سے کوئی باضابطہ تصدیق سامنے نہیں آئی


ویب ڈیسک July 14, 2026

امریکی گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ اور این ایف ایل اسٹار ٹریوس کیلسی کے بارے میں قیاس آرائیاں زور پکڑ گئی ہیں کہ انہوں نے اپنے خاندان میں ایک نئے پالتو کتے کا اضافہ کیا ہے۔

حال ہی میں سامنے آنے والی تصاویر میں ٹریوس کیلسی کو فلوریڈا میں ایک نجی طیارے سے اترتے ہوئے دیکھا گیا جہاں ان کے پیچھے ایک سفید رنگ کا ننھا سفید کتا بھی نظر آیا۔

یہ تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوتے ہی مداحوں نے اندازے لگانا شروع کر دیے کہ جوڑے نے حال ہی میں اس پالتو کتے کو گود لیا ہے۔

تصاویر میں ٹریوس کیلسی آرام دہ لباس میں طیارے سے اترتے دکھائی دیے جبکہ ٹیلر سوئفٹ ان تصاویر میں نظر نہیں آئیں جس کے بعد مداحوں نے یہ سوال بھی اٹھایا کہ آیا وہ اس سفر میں ان کے ساتھ موجود تھیں بھی یا نہیں۔

 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

رپورٹس کے مطابق حالیہ دنوں میں مبینہ طور پر سامنے آنے والی شادی کی تصاویر میں بھی ایک سفید کتا جوڑے کے ساتھ دکھائی دیا تھا۔

بعض مداحوں کا کہنا تھا کہ یہ وہی کتا ہے جسے اس سے قبل ٹیلر سوئفٹ کی گاڑی سے نکلتے ہوئے بھی دیکھا گیا تھا۔

تاہم اس حوالے سے ٹیلر سوئفٹ یا ٹریوس کیلسی کی جانب سے کوئی باضابطہ تصدیق سامنے نہیں آئی۔

یہ تمام اطلاعات سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی تصاویر اور غیر مصدقہ رپورٹس پر مبنی ہیں جن کی آزادانہ طور پر بھی کوئی تصدیق نہیں ہو سکی ہے۔