پہلا ون ڈے: بھارت نے انگلینڈ کو 6 وکٹوں سے شکست دیدی

انگلینڈ کی ٹیم ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 47.5 اوورز میں 258 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی


ویب ڈیسک July 14, 2026

انگلینڈ میں جاری تین ون ڈے میچز کی سیریز کے پہلے میچ میں بھارت نے میزبان ٹیم کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی۔

برمنگھم میں کھیلے گئے میچ میں بھارت نے 259 رنز کا ہدف 4 وکٹوں کے نقصان پر 45.2 اوورز میں پورا کیا۔

بھارتکی جانب سے کپتان شبمن گِل 80 رنز بنا کر نمایاں رہے جبکہ اکشر پٹیل اور واشنگٹن سندر بالترتیب 57 اور 52 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ پویلین لوٹے۔

شریاس ایر 35، روہت شرما 11، ویرات کوہلی 5 اور کے ایل راہول 1 کے انفرادی اسکور پر آؤٹ ہوئے۔

انگلینڈ کی جانب سے جوش ٹنگ، سیم کرَن اور جوفرا آرچر نے 1، 1 وکٹ حاصل کی۔

اس سے قبل انگلینڈ کی ٹیم ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 47.5 اوورز میں 258 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔

انگلینڈ کی جانب سے جو روٹ 74 رنز ناٹ آؤٹ بنا کر نمایاں رہے۔ لیام ڈاسن نے بھی 68 رنز جوڑ کر اہم باری کھیلی۔

دیگر بلے بازوں میں بین ڈکٹ 43، وِل جیکس 20، جیکب بیتھل 14، جوفرا آرچر 12، جوس بٹلر 5، کپتان ہیری بروک 1، عادل عاشد 1 جبکہ سیم کرَن اور جوش ٹنگ بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے۔

بھارت کی جانب سے اکشر پٹیل نے 4 جبکہ پراسدھ کرشنا اور گُرنور برار نے 2، 2 وکٹیں حاصل کیں۔ جسپریت بمراہ اور شیوم ڈوبے نے 1، 1 کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔