کراچی:
سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت میں اضافہ ہوگیا جب کہ چاندی کے نرخ کم ہو گئے۔
بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں آج جمعرات کے روز فی اونس سونے کی قیمت میں 4 ڈالر کا اضافہ ہوا اور نئی عالمی قیمت 4ہزار 30ڈالر کی سطح پر آگئی ۔
عالمی مارکیٹ کے زیر اثر مقامی صرافہ بازاروں میں بھی آج کاروباری ہفتے کے چوتھے دن فی تولہ سونے کی قیمت 400روپے بڑھنے سے نئی قیمت 4لاکھ25ہزار 436روپے کی سطح پر آگئی۔
اسی طرح مقامی سطح پر فی 10 گرام سونے کی قیمت 343روپے بڑھ کر 3لاکھ 64ہزار 742روپے ہو گئی۔
سونے کی قیمتوں میں اضافے کے برعکس مقامی مارکیٹ میں فی تولہ چاندی کی قیمت 134روپے کی کمی سے 6ہزار 155روپے اور فی 10 گرام چاندی کی قیمت بھی 115روپے کی کمی سے 5ہزار 276روپے کی سطح پر آگئی۔