اسلام آباد کے ریڈ زون میں موبائل فون سروس بند کردی گئی

سکیورٹی خدشات کے پیش نظر موبائل فون سروس کی بندش کے ساتھ علاقے میں سکیورٹی کو مزید سخت کیا جارہا ہے،وزارت داخلہ

ریڈ زون میں بھی مشکوک سرگرمیوں پر کڑی نظر رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے، ذرائع، فوٹو: فائل

وزارت داخلہ نے اسلام آباد کے ریڈ زون میں موبائل فون سروس بند کردی۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق اسلام آباد بالخصوص ریڈ زون میں سکیورٹی خدشات کے باعث موبائل فون سروس بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا جو غیر معینہ مدت تک بند رہے گی، ذرائع کا کہنا ہےکہ اسلام آباد کے ریڈ زون میں انقلابی و آزادی مارچ کے کے دوران شدید سکیورٹی خدشات ہیں جس کے باعث موبائل فون سروس کی بندش کے ساتھ علاقے میں سکیورٹی کو مزید سخت کیا جارہا ہے۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ اسلام آباد کے داخلی اور خارجی راستوں پر مزید کنٹیر لگادیئے گئے ہیں جبکہ پولیس،رینجرز کی بھی مزید نفری تعینات کردی گئی ہے،سکیورٹی اہلکار شہر میں داخل ہونے والے افراد کی سخت چیکنگ کررہے ہیں جبکہ ریڈ زون میں بھی مشکوک سرگرمیوں پر کڑی نظر رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
Load Next Story