امریکا: لاٹری کھیلنے کے اچانک خیال نے بڑا انعام جتوا دیا

شہری کا تعلق ساؤتھ کیرولائنا سے ہے


ویب ڈیسک July 18, 2026

امریکا میں لاٹری کھیلنے کے اچانک خیال نے شہری لاکھوں ڈالر کا انعام جتوا دیا۔

ریاست ساؤتھ کیرولائنا کے ایک شخص نے بتایا کہ وہ اپنے گھر کے برآمدے میں بیٹھا تھا، جب اسے اچانک احساس ہوا کہ اسے لاٹری کا ٹکٹ خریدنا چاہیے۔

اس نے بتایا کہ خیال آنے کے بعد وہ اسٹور گیا اور دو ٹکٹ خریدے۔

اس شخص نے اسٹور سے 10، 10 ڈالر کے دو اسکریچ آف ٹکٹ خریدے۔ ان میں سے ایک گولڈ والٹ ایکسٹرا پلے! نکلا جس پر اسے پانچ لاکھ ڈالر کا انعام ملا۔

فاتح نے بتایا کہ اتنی بڑی رقم جیتنے کے باوجود اسے اپنی خوشی منانے کا بھی وقت نہیں ملا۔