پنجاب کے ضلع ساہیوال میں تھانہ کمیر کی حدود اڈا شبیل میں واقع دینی مدرسے میں مولوی اور ملازم کی جانب سے بچوں اور خواتین سے زیادتی کا لرزہ خیز انکشاف سامنے آیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق بچوں سے بدفعلی، خواتین سے زیادتی اور نازیبا حرکات کی مبینہ ویڈیوز وائرل ہوگئیں، مولوی عمر حیات کی جانب سے متعدد بچوں کو بدفعلی کا نشانہ بنانے اور ان کی نازیبا ویڈیوز بنا کر طویل عرصے تک بلیک میل کیے جانے کا سنسنی خیز انکشاف ہوا ہے۔
بچوں کی نازیبا ویڈیوز ڈارک ویب پر فروخت کیے جانے کا بھی ہولناک خدشہ ظاہر کیا گیا ہے، ویڈیوز وائرل ہونے سے معصوم بچوں کا مستقبل داؤ پر لگ گیا۔
ترجمان نے کہا کہ واقعے کا ڈی پی او محمد عثمان ٹیپو نے فوری نوٹس لیتے ہوئے ملزمان کی گرفتاری کا حکم دے دیا، ڈی پی او کے نوٹس پر مولوی عمر حیات سمیت تینوں ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا، ڈی پی او محمد عثمان ٹیپو نے کہا کہ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کیا جا رہا ہے، قانون کے مطابق سخت کارروائی کی جائے گی۔