پیٹرول اور ڈیزل کے بعد جیٹ فیول کی قیمت میں بڑا اضافہ، فضائی سفر مزید مہنگا

گزشتہ 2 ہفتوں کے دوران جیٹ فیول کی قیمت میں فی لیٹر 53 روپے 58 پیسے اضافہ ہو چکا ہے


ویب ڈیسک July 18, 2026
فوٹو: فائل

ملک میں پیٹرول اور ڈیزل کے بعد جیٹ فیول کی قیمت میں بڑا اضافہ کردیا گیا ہے، جس کے نتیجے میں فضائی سفر مزید مہنگا ہونے کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق حکومت نے کمرشل طیاروں کے ایندھن ’جیٹ فیول‘  کی قیمت میں 40 روپے 35 پیسے فی لیٹر اضافہ کر دیا ہے، جس کے بعد جیٹ فیول کی نئی قیمت 291 روپے 55 پیسے فی لیٹر ہو گئی ہے۔

معیشت
پیٹرولیم مصنوعات اور جیٹ فیول مزید مہنگا
ملک میں ایندھن کی قیمتوں میں بڑا اضافہ کیا گیا ہے۔
عالمی منڈی میں خام تیل کی بڑھتی قیمتوں کے باعث حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کے بعد جیٹ فیول کی قیمتوں میں بھی بھاری اضافہ کر دیا ہے جس سے فضائی سفر مزید مہنگا ہو جائے گا۔
✈️
40.35 روپے
جیٹ فیول فی لیٹر مہنگا
💰
291.55 روپے
جیٹ فیول کی نئی قیمت
📅
53.58 روپے
جیٹ فیول میں دو ہفتوں کا مجموعی اضافہ
5.44 روپے
پیٹرول فی لیٹر مہنگا
💳
316.15 روپے
پیٹرول کی نئی قیمت
🚛
31.05 روپے
ڈیزل کی قیمت میں اضافہ
🚛
354.35 روپے
ڈیزل کی نئی قیمت
🛢️
عالمی منڈی
خام تیل کی قیمتیں ذمےدار
express.pk
ایکسپریس نیوز انٹرایکٹو انفارمیشن سسٹم

جیٹ فیول کی قیمت میں اس بڑے اضافے کے بعد ائیرلائنز کی جانب سے ہوائی سفر مزید مہنگا کیے جانے کا امکان بڑھ گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں اضافے کے باعث جیٹ فیول مہنگا ہوا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ 2 ہفتوں کے دوران جیٹ فیول کی قیمت میں فی لیٹر 53 روپے 58 پیسے اضافہ ہو چکا ہے۔ یہ اضافہ عالمی منڈی میں خام تیل کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے اثرات کے پیش نظر کیا گیا ہے جس سے ملکی سطح پر ہوائی ایندھن کی لاگت میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔