فیفا ورلڈ کپ فائنل: شکیرا اور برنا بوائے کی ہاف ٹائم شو کی تیاریوں کی تصاویر اور ویڈیوز وائرل

شکیرا نے ریہرسل کی تصاویر اور ویڈیوز شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ اتوار کے لیے تیار ہیں، ورلڈ کپ فائنل میں ملاقات ہوگی


ویب ڈیسک July 18, 2026

فیفا ورلڈ کپ 2026 کے فائنل میں ارجنٹینا اور اسپین کے درمیان سنسنی خیز مقابلے کے ساتھ شائقین کو تاریخ کے پہلے ورلڈ کپ ہاف ٹائم شو کا بھی انتظار ہے جس کی تیاریاں آخری مراحل میں داخل ہو گئی ہیں۔

ورلڈ کپ کی افتتاحی تقریب میں بھی ایک ساتھ پرفارم کرنے والے عالمی شہرت یافتہ گلوکار شکیرا اور برنا بوائے نے نیو جرسی کے میٹ لائف اسٹیڈیم میں اپنے ہاف ٹائم شو کی ریہرسل مکمل کر لی ہے۔

شکیرا نے انسٹاگرام پر ریہرسل کی تصاویر اور ویڈیوز شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ اتوار کے لیے تیار ہیں، ورلڈ کپ فائنل میں ملاقات ہوگی! ان کی پوسٹ چند ہی گھنٹوں میں وائرل ہوگئی جسے لاکھوں افراد نے لائیک کیا جبکہ ہزاروں مداحوں نے اپنے جوش و خروش کا اظہار کیا۔

 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

فیفا ورلڈ کپ کی تاریخ میں پہلی بار سپر باؤل طرز کا ہاف ٹائم شو پیش کیا جا رہا ہے۔ روایتی 15 منٹ کے وقفے کے بجائے اس بار طویل دورانیے کا خصوصی میوزیکل شو ہوگا جس میں دنیا بھر کے معروف فنکار اپنی پرفارمنس دیں گے۔

شکیرا اور برنا بوائے ورلڈ کپ 2026 کے آفیشل ترانے  پر پرفارم کریں گے جس کا مقصد فٹبال کے ذریعے عالمی یکجہتی کو فروغ دینا اور فیفا گلوبل سٹیزن ایجوکیشن فنڈ کی حمایت کرنا ہے۔

رپورٹس کے مطابق ہاف ٹائم شو میں جسٹن بیبر، میڈونا، بی ٹی ایس، گیٹو کڈز، معروف آرکسٹرا کنڈکٹر گستاوو ڈوڈامل، پی ایس 22 کورس، کولڈ پلے کے ارکان کے علاوہ سیسمی اسٹریٹ اور دی مپٹس کے مقبول کردار بھی شرکت کریں گے جس سے یہ تقریب فیفا ورلڈ کپ کی تاریخ کے سب سے بڑے تفریحی شوز میں شمار کی جا رہی ہے۔