جرمنی: پلنجر سے 60 غبارے پھاڑنے کا عالمی ریکارڈ

32 سالہ آندرے اورٹولف نے امریکی کیون ڈین کا سابقہ ریکارڈ توڑ دیا


ویب ڈیسک July 18, 2026
(تصویر: گینیز ورلڈ ریکارڈز)

جرمنی کے 32 سالہ آندرے اورٹولف نے صرف 30 سیکنڈ میں پلنجر (سنک صاف کرنے والے آلے) کی مدد سے 60 غبارے پھاڑ کر گینیز ورلڈ ریکارڈ اپنے نام کر لیا۔

اس کارنامے کے ساتھ انہوں نے امریکی کیون ڈین کا سابقہ ریکارڈ توڑ دیا، جنہوں نے 2025 میں 30 سیکنڈ کے دوران 23 غبارے پھاڑ کر یہ اعزاز حاصل کیا تھا۔

آندرے اورٹولف کا کہنا تھا کہ یہ چیلنج نہایت دلچسپ اور مزاحیہ تھا اور انہیں غیر معمولی نوعیت کے عالمی ریکارڈز آزمانا بے حد پسند ہے۔

ان کے مطابق غباروں سے متعلق ریکارڈز ہمیشہ تفریح سے بھرپور ہوتے ہیں، اسی لیے انہوں نے پلنجر سے غبارے پھاڑنے کا منفرد چیلنج قبول کیا۔

انہوں نے امید ظاہر کی کہ مستقبل میں وہ اپنے ہی قائم کردہ 60 غباروں کے ریکارڈ کو مزید بہتر بنانے میں کامیاب ہوں گے۔