کراچی:
شہر قائد میں درخشاں پولیس نے ڈیفنس فیز 6 مسلم کمرشل میں رہائش پذیر غیر ملکی خاتون کی مدعیت میں مبینہ طور پر اسی کے اپارٹمنٹ میں زیادتی کا نشانہ بنانے کا مقدمہ نامزد ملزم کے خلاف درج کرلیا۔
پولیس کے مطابق واقعہ 17 جولائی کی صبح ساڑھے چار بجے کے قریب پیش آنے کا بتایا گیا ہے ، غیر ملکی خاتون میلِنڈا مے پیرس نے الزام عائد کیا ہے کہ 17 جولائی 2026 کی صبح ایک شخص جس کی شناخت عادی محمود کے نام سے ہوئی ہے اس نے میرے اپارٹمنٹ میں داخل ہو کر میرے ساتھ جنسی زیادتی کی۔
پولیس نے متاثرہ خاتون کی مدعیت میں مقدمہ نمبر 490 سال 2026 بجرم دفعہ 376 کے تحت درج کر کے مزید تفتیش کے لیے انویسٹی گیشن پولیس کے حوالے کر دیا جو واقعے سے متعلق تمام پہلوؤں کا جائزہ لے رہی ہے ۔