بھارت نے لائن آف کنٹرول پر تعینات فوجی دستوں کی تعداد میں مزید اضافہ کردیا

حالیہ چند دنوں میں پاکستان کی جانب سے کئی بار سرحدی حدود کی خلاف ورزی کی جاچکی ہے، بھارتی وزیردفاع کا روایتی الزام


ویب ڈیسک August 24, 2014
آرمی کے سینئر افسران بھی متاثرہ علاقوں کا دورہ کرکے صورتحال کا جائزہ لے رہے ہیں، بھارتی وزیر دفاع ارون جیٹلے فوٹو: فائل

بھارت نے الٹا چور کو توال کو ڈانٹے والی مثال پر عمل کرتے ہوئے ایک بار پھر پاکستان پر سرحدی حدود کی خلاف ورزی کا الزام عائد کرتے ہوئے لائن آف کنٹرول پر تعینات فوجی دستوں میں مزید اضافہ کردیا ہے۔

بھارتی ریاست آندھرا پردیش کے شہر وشاکھاپٹنم میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے وزیردفاع ارون جیٹلی نے پاکستان پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ حالیہ چند دنوں میں پڑوسی ملک کی جانب سے کئی بار سرحدی حدود کی خلاف ورزی کی جاچکی ہے تاہم بھارتی فورسز بھرپور جواب دے رہی ہیں۔ انہوں نے الٹا چور کوتوال کو ڈانٹے والی مثال پر عمل کرتے ہوئے پاکستانی فورسز پر متعدد بار سرحدی حدود کی خلاف ورزی کا بھی الزام عائد کیا۔

ارون جیٹلی نے کہا کہ لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج کے دستوں کی تعداد بڑھادی گئی ہے جبکہ آرمی کے سینئر افسران بھی متاثرہ علاقوں کا دورہ کرکے صورتحال کا جائزہ لے رہے ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان پر سرحدی خلاف ورزی کا الزام لگانے والا بھارت خود گزشتہ چند دنوں سے پاکستانی سرحدی علاقوں میں بلااشتعال فائرنگ اور گولہ باری کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے اور گزشتہ رات بھی بھارتی فورسز نے سیالکوٹ کے چارواہ اور چپڑار سیکٹر میں متعدد مارٹر گولے فائر کئے جس سے خاتون سمیت 2 افراد شہید اور متعدد زخمی ہوئے تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔