ٹوکیو میں شدید گرمی، مردوں کو دفتروں میں شارٹس اور ٹی-شرٹ پہننے کی اجازت

اقدام کا مقصد ملازمین کو شدید گرمی سے بچانا، ایئر کنڈیشننگ پر انحصار کم کرنا اور توانائی کی بچت کرنا ہے


ویب ڈیسک July 23, 2026

جاپان کے دارالحکومت میں شدید گرمی کیوجہ سے دفتروں میں مردوں کو شارٹس اور ٹی-شرٹ پہن کر آنے کی ترغیب دی جارہی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق جاپان کے دارالحکومت ٹوکیو میں شدید گرمی اور ہیٹ ویو کے باعث شہری حکومت نے اپنے "ٹوکیو کول بز پروگرام کو مزید وسعت دیتے ہوئے مرد ملازمین کو دفاتر میں شارٹس، ٹی شرٹس اور اسنیکرز پہننے کی اجازت دے دی ہے۔

اس اقدام کا مقصد ملازمین کو شدید گرمی سے بچانا، ایئر کنڈیشننگ پر انحصار کم کرنا اور توانائی کی بچت کرنا ہے۔

تاہم اس فیصلے پر بحث بھی شروع ہوگئی ہے، کیونکہ بعض خواتین ملازمین کا کہنا ہے کہ مردوں کے لیے لباس کے قواعد نرم کر دیے گئے ہیں جبکہ خواتین کے لیے دفتری لباس سے متعلق توقعات میں اسی تناسب سے نرمی نہیں کی گئی، جس پر صنفی مساوات کے حوالے سے سوالات اٹھ رہے ہیں۔