سلمان خان کے ساتھ کام کرنے کا تجربہ خوشگوار نہیں تھا؟ کاجل اگروال نے بڑا انکشاف کر دیا

کاجل اگروال نے سلمان خان کے ساتھ فلم ’سکندر‘ میں کام کیا تھا


ویب ڈیسک July 23, 2026

بالی ووڈ اور ساوتھ انڈین فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ کاجل اگروال نے سلمان خان کے ساتھ کام کرنے کے تجربے اور فلمی سیٹس پر وقت کی پابندی سے متعلق اپنے خیالات کا اظہار کیا ہے۔

کاجل اگروال نے شبھنکر مشرا کے پوڈکاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بالی ووڈ کو وقت کی پابندی ساوتھ انڈین فلم انڈسٹری سے سیکھنی چاہیے کیونکہ وہاں تمام کام مقررہ وقت کے مطابق ہوتے ہیں۔

اداکارہ نے بتایا کہ وہ ہمیشہ وقت پر سیٹ پر پہنچنے کی عادی ہیں، تاہم سلمان خان نے انہیں سیٹ پر سب سے زیادہ انتظار کروایا ہے۔

انہوں نے کہا کہ، ’’مجھے سمجھ نہیں آرہا تھا کہ کیا ہو رہا ہے، وہ دوپہر یا شام کے وقت سیٹ پر آتے تھے، اس دوران میں سیٹ پر موجود جم میں ورزش کر لیتی تھی۔ ساوتھ انڈین فلم انڈسٹری کے نظم و ضبط اور وقت کی پابندی کی ہی مجھے عادت ہے۔‘‘

واضح رہے کہ کاجل اگروال نے سلمان خان کے ساتھ فلم ’سکندر‘ میں کام کیا تھا، جس کی ہدایت کاری اے آر مروگادوس نے کی تھی۔ یہ فلم 30 مارچ 2025 کو ریلیز ہوئی تھی۔