یوتھ اولمپکس میں پاکستانی ہاکی ٹیم کا سفر کوارٹر فائنل میں ختم
کینیڈا نے پنالٹی شوٹ آؤٹ پر 3-2 سے مات دی، مقررہ وقت میں مقابلہ7-7 سے برابر رہا
یوتھ اولمپک گیمز میں پاکستان ہاکی ٹیم کا سفر کوارٹر فائنل میں ختم ہوگیا۔
کینیڈا نے مقررہ وقت میں مقابلہ 7-7 سے برابر رہنے کے بعد پنالٹی شوٹ آؤٹ پر 3-2 سے مات دیدی، محمد عتیق اور زاہد نوہیز ملک کا شاندار کھیل رائیگاں گیا۔ اسپین، آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ کی ٹیمیں بھی سیمی فائنل میں پہنچ گئیں۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق چین کے شہر ننجنگ میں جاری ایونٹ میں گروپ مرحلے میں شاندار کھیل کا مظاہرہ کرنے والی پاکستانی ٹیم کوارٹر فائنل میں نسبتاً کمزور ٹیم کینیڈا کیخلاف ناکام رہی، گرین شرٹس نے ابتدائی راؤنڈ میں میکسیکو، جرمنی اور زیمبیا کیخلاف یکطرفہ مقابلوں میں کامیابی حاصل کی تھی۔
آخری لیگ میچ میں 5 گول کے خسارے میں جانے کے باوجود نیوزی لینڈ سے مقابلہ برابر کیا، اس کارکردگی کو مدنظر رکھتے ہوئے اسے ٹائٹل کیلیے فیورٹس ٹیموں میں شمار کیا جا رہا تھا لیکن ہفتے کو کوارٹر فائنل میںکینیڈا نے سخت مقابلہ کیا، میچ پنالٹی شوٹ آؤٹ پر چلا گیا جس میں حریف سائیڈ پر قسمت مہربان رہی اور وہ سیمی فائنل میں پہنچ گئی،کینیڈا نے کھیل کے تیسرے منٹ میں امرت سدھوکے گول سے ذریعے برتری حاصل کی جسے صرف2 منٹ بعد وکرم نے دوگنا کر دیا۔
9ویں منٹ میں پاکستان کے محمد بلال نے گیند کو جال کی راہ دکھا کر اسکور2-1 کر دیا،اس کے بعد کینیڈین فارورڈز نے کھیل انتہائی برق رفتار بنا دیا اور صرف 10 منٹ کے وقفے سے 3 گول کر کے ٹیم کی پوزیشن مستحکم کردی، امرت سدھو نے 12ویں منٹ میں انفرادی طور پر دوسرا اور کینیڈا کا تیسرا گول کیا۔ بعد ازاں پریرا برینڈن نے اپنی ٹیم کی طرف سے 15 اور 21ویں منٹ میں گول کر کے اسکور5-1 کر دیا، اس موقع پر پاکستانی ٹیم نے بھی اپنی غلطیوں پر قابو پاتے ہوئے بہترین کھیل کا مظاہرہ کیااور صرف3 منٹ میں اتنے ہی گول کر کے میچ میں عمدہ کم بیک کیا۔
محمد عتیق نے 22ویں منٹ میں گیند کو جال میں پھینک کر مقابلہ 2-5 کر دیا، صرف 8 سیکنڈز بعد ارشاد شاہ نے گول کر کے اسکور 3-5 کردیا۔ 24ویں منٹ میں زاہد نوہیزملک اپنی ٹیم کی طرف سے چوتھا گول کرنے میں کامیاب ہو گئے۔اس سے قبل کہ پاکستانی ٹیم مزید گول کر کے مقابلہ برابر کرنے میں کامیاب رہتی ہربیر سدھو نے گیند کو جال میں پھینک کر اسکور 4-6 کر دیا۔ 31ویں منٹ میں مبشر اور 33ویں منٹ میں زاہد نوہیز زاہد ملک نے یکے بعد دیگرے گول کر کے مقابلہ 6-6 سے برابر کر دیا۔
34ویں منٹ میں ہربیر سدھو نے ایک بار پھر گول کر کے اپنی ٹیم کو ایک گول کی برتری دلادی تاہم اگلے ہی منٹ میں محمد عتیق نے گول کرکے مقابلہ 7-7سے برابر کر دیا۔ مقررہ وقت میں میچ کا فیصلہ نہ ہونے کے بعد امپائرز نے پنالٹی شوٹ آؤٹ کا فیصلہ کیا جس میں کینیڈا نے پاکستانی ٹیم کو 2 کے مقابلے میں3 گول سے زیر کرکے سیمی فائنل تک رسائی حاصل کر لی۔ اسپین، آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ کی ٹیمیں بھی کوارٹر فائنل مقابلوں میں حریف سائیڈز کو ہرا کر سیمی فائنل میں پہنچ گئیں۔
کوارٹر فائنل میں اسپین نے زیمبیا کو یکطرفہ مقابلے میں 10-1 سے زیر کیا۔ آسٹریلیا نے میکسیکو کو ایک کے مقابلے میں 8 گول سے مات دی جبکہ جنوبی افریقہ نے نیوزی لینڈ کو 3-0 سے اپ سیٹ شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ پکی کرلی۔