کراچی؛ موٹر سائیکل سوار اوباش نوجوان کی خاتون سے نازیبا حرکت، ویڈیو سامنے آگئی

موٹر سائیکل سوار اوباش نوجوان چلتی بائیک پر خاتون کے ساتھ نازیبا حرکت کرتے ہوئے فرار ہو جاتا ہے


ویب ڈیسک July 24, 2026

کراچی:

اورنگی ٹاؤن چشتی نگر میں موٹر سائیکل سوار اوباش نوجوان کی گلی سے گزرتی خاتون کے ساتھ نازیبا حرکت کا ایک اور واقعہ پیش آیا جس کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی۔

خاتون سے نازیبا حرکت کا واقعہ اورنگی ٹاؤن سیکٹر ساڑھے گیارہ چشتی نگر شاہد پکوان کے سامنے والی گلی میں پیش آیا۔

سی سی ٹی وی فوٹیج کے مطابق خاتون سے نازیبا حرکت کا واقعہ 17 جولائی کو پیش آیا۔

سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا گیا کہ موٹر سائیکل پر سوار نوجوان گلی سے گزرتے وقت خاتون کو دیکھ کر موٹر سائیکل واپس موڑ لیتا ہے۔

موٹر سائیکل سوار نوجوان چلتی بائیک پر خاتون کے ساتھ نازیبا حرکت کرتے ہوئے فرار ہو جاتا ہے، متاثرہ خاتون فوری گلی سے باہر نکل جاتی ہے۔

سی سی ٹی وی فوٹیج میں اوباش نوجوان با آسانی شناخت کیا جا سکتا ہے، واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آئے بعد پولیس نے ملزم کی تلاش شروع کر دی۔