عمان کے شہر مسقط میں جاری فائیو اے سائیڈ ورلڈ کپ کوالیفائی ایونٹ کے لیگ میچ میں قومی ٹیم منجمنٹ نے انوکھا کارنامہ انجام دیدیا۔
موصولہ اطلاعات کے مطابق تین اولمپئنز کی موجودگی کے باوجود قومی ٹیم نے قواعد کو پس پشت ڈال دیا،اولمپینز ہیڈ کوچ قمر ابراہیم، عمر بھٹہ اور ریحان بٹ نے فائیو اے سائٹ ایونٹ میں 6 کھلاڑی کھلاکر قومی ٹیم کو رسوا کردیا۔
بھارت کے خلاف آخری لیگ میچ میں پاکستان نے 5 کے بجائے 6کھلاڑی کھلا دیے،ریفری نے نوٹس لیکر ایک کھلاڑی کو یلو کارڈ دیکھایا،پاکستان ٹیم کو بقیہ میچ 5 کے بجائے 4 کھلاڑیوں سے کھیلنا پڑا،4 کھلاڑیوں کے ساتھ کھیلنے کے باعث پاکستان کو بھارت سے3-7 سے شکست ہوگئی۔
خلاف ورزی کی پاداش میں پاکستان کو جرمانہ اور پابندی کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے، فائنل پاکستان اور بھارت کے درمیان کھیلا جانا ہے،ماضی میں ایشیا کپ کے دوران ہیڈ کوچ اولمپیئن خواجہ جنید نے جاپان کے خلاف میچ میں 12 کھلاڑی کھلانے کا کارنامہ انجام دیا تھا، سنگین غلطی کے سبب پاکستان اولمپکس کے لیے کوالیفائی نہیں کرسکا تھا۔