کاٹن اسٹینڈرڈزانسٹی ٹیوٹ اورڈبلیو ڈبلیوایف اشتراک پرمتفق

روئی کوعالمی معیار پرلانے کیلیے کوششیں کرینگے،سوتی دھاگے کی کوالٹی بہترہوگی


ایکسپریس July 12, 2012
روئی کوعالمی معیار پرلانے کیلیے کوششیں کرینگے،سوتی دھاگے کی کوالٹی بہترہوگی

وفاقی وزارت ٹیکسٹائل کے ذیلی ادارے پاکستان کاٹن اسٹینڈرڈز انسٹی ٹیوٹ (پی سی ایس آئی) اور عالمی سطح پر سرگرم ادارے ڈبلیو ڈبلیو ایف کی ملکی شاخ ( ڈبلیو ڈبلیو ایف پاکستان) کے مابین پاکستانی خام کاٹن کو عالمی معیار پر لانے کیلیے مشترکہ کوششوں پر اتفاق ہوگیا ہے۔

اس مقصد کیلیے دونوں اداروں کے اشتراک عمل کی بدولت سوتی دھاگے کی کوالٹی بھی بہتر ہوجائے گی ، اس منصوبے پر عملدرآمد سے کاشتکاروں، جنرز، اسپنرز اور ایکسپورٹرزکو کثیر فوائد ہوں گے، علاوہ ازیں کاٹن کے معیار میں نمایاں بہتری کے باعث ملکی معیشت پر بھی نہایت اچھے اثرات مرتب ہوں گے، منصوبے کے مطابق کاٹن جننگ کرنے والے چھوٹے اور درمیانہ درجے کے اداروں کو جننگ کے جدید طریقوں سے آگاہ کرکے انھیں بہتر نتائج حاصل کرنے کے قابل بنایا جائے گا۔

یاد رہے کہ حکومت اور ڈبلیو ڈبلیو ایف پاکستان کے مابین 1999 میں زراعت کے مختلف شعبوں میں بہتری کیلیے تعاون کا آغاز ہوا تھا، اس تعاون کی بدولت 2010 میں پاکستان کو عالمی سطح پر بہتر کاٹن کی پیداوار کرنے والے اولین ممالک میں شامل کیا گیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں