آزاد کشمیر انتخابات: وفاقی وزراء اپنی وزارتوں پر دھیان دیں انتخابی عمل میں مداخلت نہ کریں، شرجیل میمن

الیکشن کمیشن وفاقی وزراء کی انتخابی سرگرمیوں کا نوٹس لے، ان کے خلاف کارروائی کیوں نہیں کی گئی؟


ویب ڈیسک July 26, 2026

کراچی:

وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن نے کہا ہے کہ آزادجموں کشمیر انتخابات کا فیصلہ کشمیری عوام کریں گے، وفاقی وزراء اپنی وزارتوں پر توجہ دیں، انتخابی عمل میں مداخلت سے گریز کریں۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن وفاقی وزراء کی انتخابی سرگرمیوں کا نوٹس لے، انتخابی ضابطہ اخلاق کی مبینہ خلاف ورزیوں پر کارروائی کیوں نہیں کی گئی؟ کشمیری عوام کو مالی یا مادی ترغیبات کے ذریعے خریدا نہیں جا سکتا۔

شرجیل میمن نے کہا کہ باشعور کشمیری عوام انتخابی ہتھکنڈوں سے متاثر نہیں ہوں گے، پیپلز پارٹی نے ہمیشہ عالمی سطح پر مسئلہ کشمیر کو اجاگر کیا، عوام پیپلز پارٹی پر اعتماد کا اظہار کریں گے۔