لاہور میں ٹک ٹاکر رجب بٹ پر ایک اور مقدمہ درج، فائرنگ اور تشدد کے الزامات

نواب ٹاؤن پولیس نے عائشہ جٹ کی مدعیت میں رجب بٹ اور دیگر ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تحقیقات کا آغاز کر دیا


ویب ڈیسک July 26, 2026

لاہور میں ٹک ٹاکر رجب بٹ کے خلاف ایک اور مقدمہ درج کر لیا گیا۔

نواب ٹاؤن پولیس نے عائشہ جٹ کی مدعیت میں رجب بٹ اور دیگر ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تحقیقات کا آغاز کر دیا۔

مقدمے کے متن کے مطابق مدعیہ 25 جولائی کو اپنے دوستوں کے ہمراہ ایک نجی کیفے میں کھانا کھانے گئی تھیں جہاں دو لڑکوں اور دو لڑکیوں نے ان کی دوست کے ساتھ بدتمیزی شروع کر دی۔

مدعیہ کا الزام ہے کہ ملزمان نے انہیں تھپڑ مارے اور اس دوران پستول بھی نکال لیے۔ مقدمے میں مزید دعویٰ کیا گیا ہے کہ میر شفیع نامی ایک ملزم نے فائرنگ بھی کی۔

عائشہ جٹ نے الزام عائد کیا ہے کہ یہ پوری کارروائی رجب بٹ کے کہنے پر کی گئی۔

پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کر کے الزامات کی تحقیقات شروع کر دی جبکہ تاحال رجب بٹ یا دیگر نامزد ملزمان کی جانب سے ان الزامات پر کوئی باضابطہ مؤقف سامنے نہیں آیا ہے۔