مانیٹری پالیسی کمیٹی اجلاس میں شرح سود سے متعلق آج اہم فیصلہ متوقع

اسٹیٹ بینک نے 27 اپریل سے پالیسی ریٹ 11.5 فیصد پر برقرار رکھی ہوئی ہے


ویب ڈیسک July 27, 2026

کراچی:

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی مانیٹری پالیسی کمیٹی کا اہم اجلاس آج منعقد ہوگا، جس میں آئندہ ڈیڑھ ماہ کے لیے شرح سود کا تعین کیا جائے گا۔

اجلاس میں ملک میں مہنگائی کی مجموعی صورتحال، معاشی اشاریوں اور مشرق وسطیٰ میں جاری کشیدگی کے ملکی معیشت پر ممکنہ اثرات کا تفصیلی جائزہ لیا جائے گا، جس کے بعد پالیسی ریٹ سے متعلق فیصلہ کیا جائے گا۔

اجلاس کے اختتام پر اسٹیٹ بینک کے گورنر پریس کانفرنس کے ذریعے مانیٹری پالیسی کا اعلامیہ جاری کریں گے اور شرح سود سے متعلق فیصلے کی تفصیلات سے آگاہ کریں گے۔

واضح رہے کہ اسٹیٹ بینک نے 27 اپریل سے پالیسی ریٹ 11.5 فیصد پر برقرار رکھی ہوئی ہے۔

معاشی ماہرین کی نظریں آج کے اجلاس پر مرکوز ہیں، جہاں مہنگائی، زرمبادلہ کی صورتحال اور عالمی اقتصادی حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے آئندہ مالیاتی حکمت عملی کا اعلان کیا جائے گا۔