قصور میں محبوبہ نے آشنا کو گھر بلا کر مردانگی سے محروم کردیا

چونگی امر سدھو لاہور کے رہائشی 36 سالہ شاہد کے آسیہ بی بی کے ساتھ گزشتہ ڈیڑھ سال سے مبینہ ناجائز تعلقات تھے


ویب ڈیسک July 28, 2026

پنجاب کے ضلع قصور کی گلبرگ کالونی میں مبینہ طور پر محبوبہ نے آشنا کو گھر بلا کر اسے مردانگی سے محروم کردیا۔

پولیس کے مطابق چونگی امر سدھو لاہور کے رہائشی 36 سالہ شاہد کے آسیہ بی بی کے ساتھ گزشتہ ڈیڑھ سال سے مبینہ ناجائز تعلقات تھے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ گزشتہ رات آسیہ بی بی نے شاہد کو اپنے گھر بلایا، جہاں دونوں کے درمیان اچانک جھگڑا ہوگیا۔ اسی دوران آسیہ بی بی نے مبینہ طور پر بلیڈ کے ذریعے اسے مردانگی سے محروم کردیا۔

پولیس کے مطابق کچھ دیر بعد آسیہ بی بی کا خاوند اسلم بھی گھر پہنچ گیا، جس کے بعد دونوں میاں بیوی نے شاہد کو مزید تشدد کا نشانہ بنایا اور پولیس کے حوالے کر دیا۔

زخمی شاہد کو ابتدائی طبی امداد کے بعد بلھے شاہ اسپتال منتقل کر دیا گیا جب کہ صدر قصور پولیس موقع پر پہنچ کر کارروائی کا آغاز کر چکی ہے۔