ہالی ووڈ اسٹار ٹام کروز اور اداکارہ کیٹی ہومز کی بیٹی سوری نے اپنی شناخت کے حوالے سے اہم فیصلہ کرتے ہوئے والد کا سرنیم ’کروز‘ ترک کر دیا ہے۔
امریکی میگزین پیپل کے مطابق اداکار کی 20 سالہ بیٹی نے اب اپنا نام سوری نوئلی رکھ لیا ہے۔ وہ پٹسبرگ کی کارنیگی میلن یونیورسٹی میں زیرِ تعلیم ہیں اور اکتوبر 2024 میں ووٹر رجسٹریشن کے دوران بھی اسی نام کا استعمال کر چکی ہیں۔
سوری نے ’نوئلی‘ نام اپنی والدہ کیٹی ہومز کے مڈل نیم سے لیا ہے۔ انہوں نے پہلی مرتبہ جون 2024 میں ہائی اسکول گریجویشن کے موقع پر یہ نام استعمال کیا تھا۔
@dailymail
Tom Cruise and Katie Holmes' daughter, Suri, has officially changed her last name, according to newly obtained voter registration records. The 20-year-old college student is now legally registered as Suri Noelle, adopting her mother's middle name in place of Cruise. The change follows her use of the name during her high school graduation last year, marking another step as she establishes her own identity. #suri #tomcruise #katieholmes #celebrity
♬ THE MOON - Camargguinho
رپورٹس کے مطابق سوری نے اپنی والدہ کے لیے حمایت کا اظہار، اپنی شناخت خود بنانے، اور کالج کی زندگی میں نئی شروعات کرنے کیلئے یہ فیصلہ کیا ہے۔
کیٹی ہومز نے بیٹی کی کامیابی اور کالج جانے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ’’مجھے سوری پر فخر ہے، بیٹی کے قریب نہ رہنے پر اس کی کمی محسوس ہو گی لیکن میں اس کے نئے سفر پر بہت خوش ہوں۔‘‘
کیٹی نے سوری کی جوانی کے اس مرحلے کو اپنے ماضی سے جوڑتے ہوئے کہا کہ ’’یہ عمر خود کو دریافت کرنے اور نئی چیزیں سیکھنے کا دلچسپ وقت ہے۔‘‘
یاد رہے کہ ٹام کروز اور کیٹی ہومز نے نومبر 2006 میں شادی کی تھی، تاہم دونوں 2012 میں الگ ہو گئے۔ سوری ان کی اکلوتی اولاد ہیں اور والدین کی علیحدگی کے بعد وہ اپنی والدہ کے ساتھ رہتی آئی ہیں۔