ڈیزل مزید مہنگا، پیٹرول کی قیمت میں معمولی کمی کا اعلان

اوگرا نے 30 جولائی کیلیے قیمتوں کا تعین کردیا، پیٹرول کی قیمت میں 75 پیسے کی کمی


ویب ڈیسک July 29, 2026

آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کا نوٹی فکیشن جاری کردیا۔

وزارت خزانہ کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن کے مطابق 30 جولائی کی لیے ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے 24 پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد قیمت 390 روپے 62 پیسے کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔

نوٹی فکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 75 پیسے کی کمی ہوئی جس کے بعد نئی قیمت 335 روپے 6 پیسے فی لیٹر پر پہنچ گئی۔