باجوڑایجنسی میں دہشتگردی کا منصوبہ ناکامگاڑی سے 200 کلو گرام بارودی مواد برآمد

سیکیورٹی فورسز نے 2 ملزمان کو حراست میں لے کت تفتیش شروع کردی ہے۔ پولیٹیکل ایجنٹ باجوڑ ایجنسی


ویب ڈیسک August 24, 2014
بارودی مواد کی برآمدگی کے بعد باجوڑ ایجنسی کے داخلی اور خارجی راستوں پرچیکنگ مزید سخت کردی، فوٹو: فائل

باجوڑ ایجنسی میں سیکیورٹی فورسز نے ایک گاڑی سے بھاری مقدار میں بارودی مواد برآمد کرکے دہشتگردی کی بڑی کوشش ناکام بنادی ہے۔

پولیٹیکل ایجنٹ باجوڑ ایجنسی سیدعبدالجبار شاہ کے مطابق پاک افغان سرحدی علاقے میں واقع ظلم چیک پوسٹ پر تعینات سیکیورٹی اہلکاروں نے ایک گاڑی کی تلاشی کے دوران 200 کلو گرام بارودی مواد برآمد جبکہ گاڑی میں سوار 2 ملزمان کو حراست میں لے لیا ہے۔

عبدالجبار شاہ کا کہنا ہے کہ دونوں ملزمان کو تفتیش کے لئے خفیہ مقام پر منتقل کردیا گیا ہے جبکہ ایجنسی کے تمام داخلی اور خارجی راستوں پر نگرانی مزید سخت کردی گئی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں