عمران خان کے دھاندلی کے الزامات الیکشن کمیشن نے اجلاس 26 اگست کو طلب کرلیا

اجلاس میں بیلٹ پیپرزکی چھپائی سے متعلق عمران خان کے الزامات کا جائزہ لیا جائے گا۔


ویب ڈیسک August 24, 2014
26 اگست کو طلب کئے گئے اجلاس کی سربراہی قائم مقام چیف الیکشن کمیشن جسٹس انور ظہیر جمالی کریں گے فوٹو: فائل

الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی جانب سے 2013 کے عام انتخابات میں دھاندلیوں کے الزامات پر 26 اگست کو اہم اجلاس طلب کرلیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق 26 اگست کو طلب کئے گئے اجلاس کی سربراہی قائم مقام چیف الیکشن کمیشن جسٹس انور ظہیر جمالی کریں گے، اجلاس میں چاروں صوبائی الیکشن کمشنر کے علاوہ دیگر اعلیٰ حکام بھی شرکت کریں گے۔ اجلاس میں بیلٹ پیپرزکی چھپائی سے متعلق عمران خان کے الزامات کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔

واضح رہے کہ عمران خان نے الیکشن کمیشن کے کچھ اعلیٰ حکام پر الزام لگایا تھا کہ انہوں نے انتخابات سے دو روز قبل جعلی بیلٹ پیپرز چھپوا کر مسلم لیگ (ن) کے حوالے کئے تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں