وزیراعظم نواز شریف سے شہباز شریف کی ملاقات سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال

دونوں رہنماؤں کے درمیان تحریک انصاف اور عوامی تحریک کے دھرنوں کے حوالے سے بھی بات چیت کی گئی۔


ویب ڈیسک August 24, 2014
دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات میں مستقبل کے لائحہ عمل پر بھی غور کیا گیا۔ فائل فوٹو

وزیراعظم نواز شریف سے وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے جاتی امراء میں ملاقات کی جس میں اسلام آباد میں جاری دھرنوں اور ملکی سیاسی صورت حال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعظم نواز شریف سے وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے لاہور میں جاتی امراء میں ملاقات کی جس میں گزشتہ روز سابق صدر آصف علی زرداری سے ہونے والی ملاقات کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا، دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات میں پاکستان تحریک انصاف اور پاکستان عوامی تحریک کی جانب سے شاہراہ دستور پر گزشتہ کئی روز سے جاری دھرنوں کے حوالے سے بھی بات چیت کی گئی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات میں سابق صدر آصف علی زرداری اور دیگر سیاسی رہنماؤں کی جانب سے دی گئی تجاویز پر عمل درآمد کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز سابق صدر آصف علی زرداری نے لاہور میں وزیراعظم نواز شریف سےملاقات کی جس میں حکومت کو مشورہ دیا گیا کہ ملک میں جاری سیاسی کشیدگی کو صرف اور صرف ڈائیلاگ کے ذریعے سے حل کیا جائے کیونکہ اگر تھرڈ امپائر آ گیاتو بات بہت دور تک چلی جائے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں