ویرات کوہلی سے شادی کی خبروں میں صداقت نہیں انوشکا شرما

ایسی خبریں نہ پھیلائی جائیں جس سے دونوں سپر اسٹارز کی زندگی متاثر ہو، ترجمان انوشکا شرما


ویب ڈیسک August 24, 2014
ایسی خبریں نہ پھیلائی جائیں جس سے دونوں سپر اسٹارز کی زندگی متاثر ہو، ترجمان انوشکا شرما۔ فوٹو: فائل

بالی ووڈ اداکارہ انوشکا شرما نے کہا ہے کہ اس قسم کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں کہ میں ویرات کوہلی سے شادی کرنے کا ارادہ رکھتی ہوں۔


بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ اداکارہ انوشکا شرما کے ترجمان کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ میڈیا میں اس قسم کی خبریں زیر گردش ہیں کہ اداکارہ بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی کے ساتھ شادی کی تیاری کر رہی ہیں لیکن اس قسم کی خبروں میں بالکل بھی صداقت نہیں ہے۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ ایسی خبریں نہ پھیلائی جائیں جس سے دونوں سپر اسٹارز کی زندگی متاثر ہو۔


واضح رہے کہ میڈیا پر اس قسم کی خبریں زیر گردش تھیں کہ فلم ''بینڈ باجہ بارات'' کی ہیروئن کو بھارتی کرکٹ بورڈ نے اس بات کی اجازت دی کہ انگلینڈ میں اسی ہوٹل میں رکنے کی اجازت دی جس میں ویرات کوہلی رکے کیونکہ دونوں کا شادی کرنے کا ارادہ ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں