عمران خان کیجانب سے وزیراعظم کے استعفیٰ کا مطالبہ انکی انا کا مسئلہ ہے خواجہ آصف
دھرنوں کے باعث چین سے آنے والی 32 ارب روپے کی سرمایہ کاری رکی ہوئی ہے، وفاقی وزیر دفاع
وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ عمران خان کے 6 میں سے 5 مطالبات مان لئے ہیں ان کا چھٹا مطالبہ انا کا ہے قومی مسئلہ نہیں۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ میں یہ نہیں کہتا کہ پوری قوم ہمارے ساتھ ہے بلکہ تمام ریاستی ادارے آئین اور جمہوریت کے ساتھ کھڑے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کے 6 میں سے 5 مطالبات حکومت نے قبول کر لئے ہیں، ان کا چھٹا مطالبہ انا کا ہے قومی مسئلہ نہیں ہے۔
خواجہ آصف نے کہا کہ فوج ملک کی بہتری کے لئے مدد کر رہی ہے، دھرنوں کے باعث چین سے آنے والی 32 ارب روپے کی سرمایہ کاری رکی ہوئی ہے۔ دوسری جانب عمران خان اب بھی بضد ہیں کہ وزیراعظم نواز شریف کے استعفیٰ کے بغیر دھرنا کسی صورت ختم نہیں کیا جائے گا۔