کامن ویلتھ گیمز؛ پاکستانی باکسر فاطمہ زہرا نے کانسی کا تمغہ جیت لیا

فاطمہ زہرا کامن ویلتھ گیمز کے باکسنگ ایونٹ میں تمغہ حاصل کرنے والی پہلی پاکستان خاتون بھی بن گئیں


ویب ڈیسک August 01, 2026

پاکستانی باکسر فاطمہ زہرا نے کامن ویلتھ گیمز کی 60 کلوگرام کیٹیگری میں کانسی کا تمغہ جیت لیا، سیمی فائنل میں انھیں کینیڈا کی باکسر سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

گلاسگو میں جاری کامن ویلتھ گیمز میں پاکستان کی فاطمہ زہرا کو سیمی فائنل میں کینیڈین باکسر ماریا نے شکست دے دی۔ 

ویمن کی 60 کلوگرام کیٹیگری کے کوارٹر فائنل میں فاطمہ نے نیوزی لینڈ کی جارڈن ولسن کو ہرایا تھا۔ پہلے راؤنڈ میں حریف باکسر کو 1-4کی برتری حاصل تھی۔ دوسرے راؤنڈ میں ریفری نے مقابلہ روک دیا اور فاطمہ زہرا ایونٹ میں کانسی کا تمغہ جیتنے میں کامیاب ہوگئی۔

فاطمہ زہرا کامن ویلتھ گیمز کے باکسنگ ایونٹ میں تمغہ حاصل کرنے والی پہلی پاکستان خاتون بھی بن گئیں۔