لاہور: پی ٹی آئی رہنما عبداللہ طاہر کے قتل میں ملوث 6 سہولت کار گرفتار

شوٹرز کو لانے والی گاڑی گجرانوالہ سے رینٹ پر لی گئی تھی، پولیس


ویب ڈیسک August 01, 2026

لاہور:

غالب مارکیٹ میں فائرنگ سے پی ٹی آئی رہنما عبداللہ طاہر کے قتل کیس میں پولیس نے 6 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

پولیس ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ یہ گرفتاریاں شوٹرز کو سہولت کاری فراہم کرنے کے الزام میں عمل میں لائی گئیں۔ تفتیشی ٹیم کے مطابق شوٹرز کو لانے والی گاڑی گجرانوالہ سے رینٹ پر لی گئی تھی، جسے پولیس نے اپنی تحویل میں لے لیا ہے۔ ملزمان نے گاڑی حاصل کرنے کے بعد اس پر جعلی نمبر پلیٹ لگائی تھی۔

ملزمان گلبرگ تک گاڑی میں آئے جبکہ کلینک پر موٹرسائیکلوں پر پہنچے۔

واضح رہے کہ واقعے میں ملوث مرکزی ملزمان تاحال گرفتار نہیں ہو سکے ہیں، جن کی گرفتاری کے لیے پولیس کی جانب سے کوششیں جاری ہیں جب کہ قانون نافذ کرنے والے ادارے شواہد کی روشنی میں مزید تفتیش کر رہے ہیں۔