امریکی ریاست کیلی فورنیا میں زلزلہ 10ہزار سے زائد افراد بجلی سے محروم

چلی کے دارالحکومت سینتیاگو میں بھی 6.4 شدت کا زلزلہ ریکارڈ کیا گیا جس کے نتیجے میں متعدد عمارتوں کو نقصان پہنچا

کیلی فورنیا اورچلی میں آنے والے زلزلے میں فوری طورپر کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ فوٹو؛فائل

KARACHI:

امریکی ریاست کیلی فورنیا اور چلی میں شدید زلزلے کے جھٹکوں کے نتیجے میں متعدد عمارتیں لرز اٹھیں جس سے لوگوں میں شدید خوف وہراس پیدا ہوگیا۔



غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابقامریکی ریاست کیلی فورنیا میں بھی 6.0 شدت کے زلزلے کے جھٹکے ریکارڈ کئے گئے جب کہ امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق زلزلے کا مرکز شمالی مغربی امریکا کا علاقہ کینیان تھا جبکہ زمین میں زلزلے کی گہرائی 6.7 میل ریکارڈ کی گئی تاہم زلزلے کے باعث کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں تاہم زلزلے کے نتیجے میں بجلی کی تاریں اور کھمبے گرنے سے 10 ہزار سے زائد افراد بجلی سے محروم ہوگئے


دوسری جانب چلی کے دارالحکومت سینتیاگو سے 108 کلو میٹر دور شمالی مغربی علاقے میں شدید زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے اور ان کی شدت 6.4 ریکارڈ کی گئی۔ سینتیاگو میں لوگ خوفزہ دہ ہوکرگھروں سے باہر نکل آئے جبکہ کئی عمارتوں عمارتوں کو نقصان بھی پہنچا تاہم فوری طورپر کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔


امریکی ریاست کیلی فورنیا میں بھی 6.0 شدت کے زلزلے کے جھٹکے ریکارڈ کئے گئے، امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق زلزلے کا مرکز شمالی مغربی امریکا کا علاقہ کینیان تھا جبکہ زمین میں زلزلے کی گہرائی 6.7 میل ریکارڈ کی گئی تاہم زلزلے کے باعث کسی جانی نقصان کی اطلاعات نہیں تاہم زلزلے کے نتیجے میں بجلی کی تاریں اور کھمبے گرگئے جبکہ مواصلاتی نظام بھی شدید متاثر ہے۔
Load Next Story