پی ٹی آئی کے ٹکٹ ہولڈر عبداللہ طاہر کے قتل میں اہم اور بڑی پیش رفت سامنے اگئی جب کہ پی ٹی ائی کے رہنما کو قتل کروانے والے شخص کا نام سامنے آ گیا۔
ذرائع نے کہا کہ عبداللہ طاہر کو نارووال کے رہائشی زمان کوگئ بٹ نے قتل کروایا، کوگی بٹ نے شوٹرز کے ذریعے عبداللہ طاہر کو قتل کروایا، ریت کے ٹھیکے پر کوگی بٹ کا عبداللہ طاہر کیساتھ جھگڑا ہوا تھا۔
پولیس ذرائع نے کہا کہ کوگی بٹ نے عبداللہ طاہر کو نارووال میں ریت کا ٹھیکہ لینے سے منع کیا، عبداللہ طاہر نے اسکے باوجود نارووال میں ریت کا ٹھیکہ لیا، کوگی بٹ نے عبداللہ طاہر کو اسی رنجش میں شوٹرز سے قتل کروا دیا، کوگی بٹ امریکا میں مقیم ہے
۔پولیس حکام نے کہا کہ کوگی بٹ کی گرفتاری کے لیے ریڈ وارنٹ جاری کروایا جا رہے ہیں، جیسے ہی ریڈ وارنٹ ملیں گے کوگی بٹ کو بیرون ملک سے گرفتار کر لیا جائے گا، کوگی بٹ 20 کے قریب افراد کو قتل کر چکا ہے۔
پولیس حکام نے کہا کہ کوگی بٹ انتہائی کریمنل شخص ہے، اس نے اپنے سگے بھائی کو بھی قتل کیا تھا، عبداللہ طاہر کو قتل کرنے والے شوٹرز کے بہت قریب پہنچ گئے ہیں، جلد شوٹرز کو گرفتار کر لیا جائے گا۔
دوسری جانب ٹارگٹ کلنگ کی سپاری لینے والے مرکزی شوٹر کی شناخت ہو گئی، پولیس ذرائع کے مطابق مرکزی ٹارگٹ کلر کی شناخت ارسلان کے نام سے ہوئی ہے۔
پولیس ذرائع کے مطابق ارسلان نے سہولت کار کی مدد سے گوجرانوالہ سے گاڑی کرائے پر حاصل کی اور دو شوٹرز کو گاڑی میں لے کر لاہور آیا۔ سہولت کار موٹر سائیکل لے کر لاہور آیا، جہاں شوٹرز کو گلبرگ میں موٹر سائیکل فراہم کی گئی۔
پولیس ذرائع کے مطابق واردات کے بعد مرکزی شوٹر ارسلان شوٹرز کو لے کر گاڑی میں فرار ہو گیا۔ چھ سہولت کاروں، گاڑی اور موٹر سائیکل کو قبضے میں لے لیا گیا ہے۔
پولیس ذرائع کے مطابق مرکزی شوٹرز کو سپاری کس نے دی، یہ معلوم نہیں ہو سکا۔ مقتول طاہر عبداللہ کا مختلف افراد سے کاروباری لین دین چل رہا تھا، شک کی بنیاد پر متعدد افراد سے تفتیش کا سلسلہ جاری ہے۔