غزہ پراسرائیلی بمباری میں خاتون اور 2 بچوں سمیت 12 فلسطینی شہید

لڑائی کے دوران انسانی جانوں کا ضیاع روکنے کے لئے اسرائیل اورحماس کی جانب سے سنجیدہ کوششیں کی جائیں، مصری وزیرخارجہ


ویب ڈیسک August 24, 2014
صیہونی جیٹ طیاروں نے جبالیا میں مکان کو نشانہ بنایاجس میں خاتون اوران کے 2بچے شہید ہوگئے فوٹو؛ اے ایف پی

غزہ پر اسرائیلی جیٹ طیاروں کی بمباری کے نتیجے میں ماں اور 2 بچوں سمیت 12 فلسینی شہید اور متعدد زخمی ہوگئے۔


غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیلی جیٹ طیارے نے غزہ کے شمالی علاقے جبالیا میں ایک گھر کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں خاتون سمیت ان کے 2 بچے شہید ہوگئے ۔ فلسطینی ایمرجنسی ترجمان کے مطابق آج اسرائیلی فضائیہ کی جانب سے کارروائی کے دوران مجموعی طور پر شہادتوں کی تعداد 12 ہوگئی جبکہ گزشتہ روز اسرائیلی فضائیہ کے حملوں میں 10 افراد شہید ہوئے تھے۔


دوسری جانب مصری وزیر خارجہ نے اسرائیل اور حماس پر زور دیا ہے کہ بات چیت کا عمل بحال کرتے ہوئے فوری طور پر جنگی بندی کی جائے جس کے لئے مصر بھرپور تعاون فراہم کرنے کے لئے تیار ہے، انہوں نے فریقین سے درخواست کی کہ حملوں کے نتیجے میں انسانی جانوں کا ضیاع ہورہا ہے جسے روکنے کے لئے دونوں جانب سے سنجیدہ کوششیں کی جائیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں